تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستانی شہداء کی میتیں ورثاء کے حوالے


نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے لاہورکے سید جہاں داد اور کراچی کے سید اریب احمد کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ہارون محمود کی میت بھی آج ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی، سانحے میں شہید 9 پاکستانیوں میں سے اب تک صرف اریب کے ورثاء میت پاکستان لے جانا چاہتے ہیں۔
اس سانحے میں صرف ایک پاکستانی زخمی ہواہے، حافظ آباد کے محمد امین اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے 50میں سے 2شہیدوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق خالد اور اس کے بیٹے حمزہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے، دونوں باپ بیٹا مسجد نور میں فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔
14 برس کا حمزہ اس وقت دہشت گرد کی گولی کا نشانہ بنا جب وہ اپنی والدہ سے فون پر بات کر رہا تھا، خالد اپنے اہل خانہ کے ساتھ چند ماہ پہلے ہی شام سے نیوزی لینڈ منتقل ہوا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close