تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

چینی نائب صدر مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے


چین کے نائب صدر وانگ کشن 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی نائب صدر وانگ کشن 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی نائب صدر چین کے سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن بھی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات کا مظہر ہے، اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران متعدد معاہدوں اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفت و شنید اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک 2 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close