تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی: سیکیورٹی کی کارروائی میں ۶شرپسند گرفتار


پاکستان کے سب سے بڑے اور صعنتی شہر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ۶ شرپسندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شہرقائد کے علاقے کے علاقے قائدآباد، شیر پاؤ کالونی سے پولیس نے اغوا کارکو گرفتار کر کے 7سال کے بچہ زین کو بازیاب کرا لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے اغواکار کو اسلحے سمیت گرفتار کیا ہے،ملزم پیسوں کے عوض بچوں کو اغوا کرتا تھا۔

ادھر پولیس نے سہراب گوٹھ سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

مبینہ ٹائون کی قائد اعظم کالونی سے پولیس نے منشیات فروش یاسین عرف یاشو کو ایک کلو سے زائد چرس اورنقد رقم سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر مچھرکالونی میں چھاپا مارا گیا جس کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close