تازہ ترین خبریں

جنوب مشرقی افغانستان کے شہر (اندر) پر طالبان کا قبضہ

غزنی کے صوبائی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طورپر اندر شہر میں سکیورٹی فورسز کی مدد نہ کی گئی تو کسی بھی وقت شہر پر طالبان کا قبضہ ہوسکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق غزنی کے صوبائی کونسل کے رکن «امان‌الله کامرانی» کا کہنا ہے کہ اندر نامی شہر میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان نہایت تیزی کے ساتھ پیشقدمی کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر فوج کے تازہ دم دستے نہیں بھیجا تو اندر شہر پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیکیوررٹی فورسز کے کئی دستوں کو روانہ کیا ہے اور طالبان کا حملہ پسپا کردیا ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے اندر نامی شہر کے ساتھ ساتھ شولگرہ نامی شہر پر بھی حملہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طالبان کسی نہ کسی علاقے پر قابض ہو جاتے ہیں جبکہ افغان حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close