تازہ ترین خبریں

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

بحرینی عوام  کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

المیادین حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے رہبر اعلیٰ شیخ عیسی قاسم  کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے گھر میں نظر بند کرکے انھیں طبی سہولیات سے محروم کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ بحرین میں عوامی مظاہروں اورعالمی دباؤ کے بعد انھیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم بحرینی بادشاہ کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی بحرینی شہریت منسوخی کے حکم کے بعد گزشتہ سال جون سے تاحال اپنے گھر پر نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

بحرینی عوام کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کے خلاف دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین فوری طور پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام آزادی و انصاف کے قیام، نسلی امتیاز کے خاتمے اور منتخب حکومت کے برسر اقتدار میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close