تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہروں سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
گزشتہ روز بھی ضلع اننت ناگ (اسلام آباد) میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا تھا جب کہ ضلع کلگام میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے وادی کے موقر اخبار روزنامہ آفاق کے ناشر اور مشہور صحافی 62 سالہ غلام قادر جیلانی کو ان کے گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close