تازہ ترین خبریںپاکستان

زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے، منی ٹریل کابراہ راست تعلق آصف زرداری سے ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ دیگر جرائم کی طرح وائٹ کالر کرائم کا سراغ لگانا آسان نہیں ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی ضمانت مسترد سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے مچلکے صرف حاضری کیلئے ہیں، سیکشن 91 کے مچلکے نیب کو گرفتاری سے نہیں روک سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ نیب میگامنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہاہے، چیئرمین نیب کو ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close