تازہ ترین خبریںپاکستان

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات متوقع


بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات آج ہو گی،چیئرمین پیپلزپارٹی آج دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں گزشتہ روز ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ظہرانے کی دعوت دی جو بلاول بھٹو زرداری نے قبول کرلی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں چند قریبی رفقا بھی شرکت کریں گے،بلاول بھٹو زرداری آج ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے،قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حسن مرتضیٰ، مصطفی نواز کھوکھر بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے پرویز رشید،مریم اورنگزیب،محمد زبیر، ایاز صادق، رانا ثنااللہ شرکت کریں گے،ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈے،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close