تازہ ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ، دو لیویز اہلکار جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور سیکیورٹی اہلکار فوری موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔
اکسپرس نیوز نے خبر دی ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی جن میں لیویز اہلکار محمد صدام اورمحمد زئی گلستان شامل ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
صوبہ بلوچستان خاص کوئٹہ میں دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر دہشت گرد کارروائی کے بعد افغانستان فرار ہوجاتے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملک کی سرحدی علاقوں کی نگرانی میں بہتری نہ لائی جائے تب تک دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close