تازہ ترین خبریںدنیا

نائجیرین فوج کاعزاداران امام حسین علیہ السلام پر حملہ، شہداء کی تعداد ۲۷ ہوگئی

نائجیریا کی سفاک فوج نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر حملہ کرکے متعدد مسلمانوں کو خاک وخون میں نہلادیاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا اربعین حسینی کے موقع پر فوج کے حملے میں متعدد مسلمان شہیدیا زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کئی افراد جام شہادت نوش کرگئےہیں۔

اسلامی تحریک کے رہنما موسی کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز نائجیرین فوج نے اربعین حسینی کے جلوس پر حملہ کرکے ۶ عزاداروں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا، پیر کے روز ایک اور حملہ کیا گیا جس میں ۲۱ افراد شہید ہوئے اور متعدد دیگر زخمی، زخمیوں میں سے بعض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور اب تک شہدا کی کل تعداد ۲۷ ہوگئی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر حملوں کا مقصد اسلامی تحریک کو کمزور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نائجیریا کی فوج نے زاریا کے مسلمانوں پر حملہ کرکے سینکڑوں مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا تھا۔

بین الاقوامی اداروں نے نائجیریا کی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زاریا میں غیر قانونی اور غیرانسانی طور پر قتل عام کے خلاف کارروائی کرے اور اس گھناؤنے جرم میں شریک فوجی اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کے مکان کا محاصرہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا اور ایک امام بارگاہ میں جاری تقریب پر حملہ کرکے ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، نائجیریا کی فوج نے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا جو آج بھی نائجیرین فوج کی حراست میں ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close