اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

ملک میں حکومتیں بلتی رہتی ہیں یزیدی نظام نہیں بدلتا، طاہر القادری

علامہ طاہرالقادری نے ملکی نظام کو یزیدی قرار دیتے ہوئے کہا حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا،نظام ابھی بھی یزیدی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق علامہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ظلم کے خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹاءون کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر،خوشاب،سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے،قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کےلئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close