ایرانتازہ ترین خبریں

ایران استعماری طاقتوں کے سامنے سرنہیں جھکائےگا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران استعماری طاقتوں کے سامنے سرنہیں جھکائےگا
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ڈر کر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر کوئی پورے احترام کے ساتھ اور بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھے تو ایران بھی دلیل اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔
صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران یہ دکھا چکا ہے کہ وہ دھونس دھمکی اور لالچ کے آگے نہیں جھکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم منطقی ہے اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ہے جو احترام کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے نہ کہ مذاکرات کا فرمان جاری کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات کامیاب ہونے والے قومی کھلاڑیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر سخت ترین امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام غلط تخمینوں اور غلط فکر و سوچ کی بدولت یہ سمجھتے تھے کہ صرف چند مہینے کے اندر ہی ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی تھی اس لئے کہ ایرانی قوم نےاستقامت اور پائیداری کے ساتھ دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا، دشمن کے مقابلے میں جیت ایرانی قوم کی ہی ہو گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close