تازہ ترین خبریںدنیا

شمالی ادلب اور جنوبی حماہ کے مضافات میں خونی جھڑپیں، متعدد دہشت گرد ہلاک


شمالی ادلب اور جنوبی حماہ کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج اوردہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حماہ اور ادلب کے مختلف علاقوں میں فوج اور غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز سہ پہر کوشامی فوج نے النصرہ فرنٹ کے مسلح افراد کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کردیا۔
النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے «ابوالضهور» نامی علاقے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا تاہم شامی فوج نے فوری جواب کرکے حملے کو پسپا کردیا۔
امریکا اسرائیل اور آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمال مغربی حماہ کے «الکرکات» اور «الحویز» پر راکٹ حملے کئے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ حرش الحرکات نامی علاقے میں فوج اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج کے مراکزپر میزائل داغے ہیں تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close