تازہ ترین خبریںدنیا

سعودی عرب کا قطرپرایک بار پھر حملہ/ دوحہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، الجبیر


سعودی عرب کے خارجہ امور کے مشیرنے قطرکے خلاف لفظی جنگ کا ایک بار پھر آغاز کرتے ہوئے کہا ہے دوحہ خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عادل الجبیرنے پریس کانفرنس کے دوران کہا قطر تعاون کونسل کا رکن ہے لیکن اسی کونسل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔
عادل الجبیرکا کہنا تھا ہم قطرکو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں شدت پسندی کو فروغ دے اوردہشت گردوں کی حمایت کرے۔
الجبیرنے مزید کہا کہ قطر کو سجمھنا ہوگا کہ 20 سال پہلے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ الجبیر نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب قطری شہریوں کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ قطر، سعودی پالیسیوں کے خلاف کوئی کام نہ کرے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 7 عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close