اسلامایرانپاکستان

ایران اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں ایران اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

پاکستان میں ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں کمیٹیوں کے فاضل اراکین اور اکابر علماء کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران میں دفتر رہبری کی طرف سے کہا گیا ہے ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close