ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ دوسراکوئی متبادل راستہ ہی نہیں


ترک وزیرخارجہ نے ایرانی تیل کی خریداری پر عائد ہونے والی پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرز کے فیصلے ناقابلِ قبول ہیں۔
اسلام نیوز رپورٹ کے مطابق، ترک وزیرخارجہ نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری پردی گئی مہلت ختم کرنے کا ٹرمپ کے فیصلے کی کھل کر مخالفت کردی۔
عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ مولود جاووش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پرپابندیوں کا نفاذ علاقائی اور امن وستحکام میں معاون ثابت نہیں ہوگا بلکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ترکی ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا کیونکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے اقدامات اور فیصلے یک طرفہ ہیں اور ہم اپنے پڑوسی ملک سے امریکا کی خاطر تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔
امریکا کی طرف سے چین،بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان، تائیوان،اٹلی اور یونان کو 2 مئی 2019 تک ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی مہلت دی گئی تھی۔ جواب ختم ہوگئی ہے۔
ترکی کے وزير خارجہ نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے پاس ایرانی تیل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے لہذا امریکا کو ایرانی تیل پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close