تازہ ترین خبریںپاکستان

علامہ عارف واحدی کا درگاہ شریف پیر خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے عظیم اجتماع سےخطاب، امریکا ہی پاکستان کا اصل دشمن ہے

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوٹ مٹھن راجن پور میں درگاہ شریف پیر خواجہ غلام فرید رح کے سالانہ عرس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد پر زور دیا اور کہا پاکستان کا اصل دشمن امریکا ہے۔

شیعہ ان اسلام: شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے نےدرگاہ شریف پیر خواجہ غلام فرید رح کے سالانہ عرس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد پر زور دیا اور کہا پاکستان کا اصل دشمن امریکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیر خواجہ غلام فرید رح کے سالانہ عرس کے موقع ہر ایک عظیم الشان پروگرام (وحدت کانفرانس) منعقد کی گئی جس کی صدارت درگاہ شریف کے سجادہ نشین جناب پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی۔

اس عظیم کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے دیگر کئی راھنما بھی شریک ھوئے۔

      رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں مشائخ عظام کی اسلام اور پاکستان کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پیر معین الدین کوریجہ نے عرس پر ہم سب کو بلا کر محبت و اخوت کے فروغ کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مبارک درگاہوں سے پوری امت کو ہمیشہ اسی طرح اتحاد و محبت کا پیغام ملتا رہا ہے ان شااللہ یہ سلسلہ اسی طرح پہلے سے بھی بڑھ  چڑھ کر جاری رہے گا۔

عارف واحدی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے ملک میں فرقہ واریت کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل قائم کر کے اتحاد و وحدت کے مشن کو عملی طور پر بھرپور انداز میں آگے بڑھایاہے،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دیگر قائدین کے ساتھ ملکر ملکی بقا و سلامتی اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں حالانکہ اس وقت دہشتگردی عروج پر تھی اور ھم سخت پریشر میں تھے۔

        علامہ عارف واحدی نے امریکی دھمکیوں اور عالمی سطح پر امت کے خلاف سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ امت مسلمہ اور پاکستان کا اصل دشمن امریکا ہی ہے اب حکمران بھی تسلیم کر رہے ہیں ھم سب واضح اعلان کر رہے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی سامراج کے مقابلے میں ملی غیرت کا ثبوت دیتے ھوئے اسٹینڈ لیں پاکستان کی غیورقوم اس پالیسی پر اپنے ملک کی عزت اور عظمت کے لئے اپنی حکومت اور سیکورٹی اداروں اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ھونگے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close