اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

حکمراں جماعت بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، محبوبہ مفتی


مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اورانتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے۔
کشمیرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندرمودی کی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہو چکی ہے اس لیے بھارت عام انتخابات میں ووٹرکواپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بالا کوٹ جیسا ایک اورحملہ پاکستان پرکرسکتا ہے جب کہ اس سلسلے میں بالخصوص مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کو مرعوب کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ووٹرزکو متوجہ کرنے کے لیے پاکستان کو نقصان پہچانے کی بات ہو یا پھر کشمیر میں جارحیت کا مظاہرہ ہو، یہ سب کچھ انتخابات میں کامیابی کے لیے ہی ہے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا ہے۔ پورے بھارت میں عوام بے چین ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور معیشت خوفناک حد تک تنزلی کا شکارہے۔
۔ محبوبہ مفتی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی ووٹوں کے لیے فرقہ ورانہ فسادات کروانے کی کوشش میں ناکام ہوئی تواس نے بالا کوٹ پرحملے کا ڈرامہ کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close