تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نہتے مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر کےضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نہتے شہریوں کو گولیاں برسائیں جس کے نتجے میں تین مسلمان شہید ہوگئے۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کرکے متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری طرف ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے فائرنگ سے اب تک ہزاروں کشمیری مسلمان شہید یا زخمی ہوچکے ہیں، عالم انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف مسلم ممالک کو بھرپور آواز اٹھانی چاہئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close