تازہ ترین خبریںپاکستان

عدالت نے پرویز مشرف کو 2 مئی کو طلب کر لیا


عدالت نے حکم دیا ہے کہ سنگین غداری کیس میں جنرل پرویز مشرف 2 مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں
عدالت نے 342 کا سوالنامہ پرویز مشرف کے وکیل کو دے دیا،عدالت نے کہا کہ اگر پرویزمشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی،جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،سابق صدر کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ کابینہ کی منظوری کے بغیردائرکیاگیا،وفاق کامطلب پوری کابینہ ہوتی ہے،فرد واحد نہیں، مشرف کے وکیل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کوئی کیس نہیں لیکن مسلسل ہراساں کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی غیرموجودگی میں 342 کابیان نہیں ہوسکتا۔
وکیل سابق صدرنے کہا کہ پرویزمشرف کی کیموتھراپی ہونی ہے،عدالت نے سوال کیا کہ پہلے بتائیں مشرف کی حاضری سے متعلق دلائل مکمل ہوگئے؟وکیل صفائی نے کہا کہ موکل سے رابطہ کر کے 5 منٹ میں بتاتاہوں،عدالت نے کہا کہ آپ رابط کریں جب تک ہم دوسرے فریق کوسنتے ہیں۔
جسٹس طاہرہ نے وکیل استغاثہ سے سوال کیا کہ ملزم کی غیرحاضری پرکیاکرناچاہئے؟وکیل نے کہا کہ وکیل کی حاضری کوہی ملزم کی حاضری سمجھاجاتاہے۔ عدالت نے کہا کہ وکیل بھی پیشی سے انکارکردے توکیاصورتحال ہوگی؟،وکیل نے کہا کہ ایسی صورت میں عدالت خودوکیل مقررکرے گی۔
وقفہ کے بعد مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف 13 مئی کو پاکستان آکر342 کا بیان اور شہادت دینے کیلئے تیار ہیں،جسٹس طاہرہ صفدر نے کہاکہ 13 مئی کوماہ رمضان ہوگا،ماہ رمضان میں ججزکی دستیابی مشکل ہوگی۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، پرویز مشرف کا دل کا یہ عارضہ اپنی نوعیت کی مختلف بیماری ہے،وکیل صفائی نے کہا کہ پرویز مشرف کو جو دل کا یہ عارضہ ہےوہ لاکھوں لوگوں میں سے کسی ایک کوہوتا ہے،پرویزمشرف کی کیمو تھراپی چل رہی ہے۔
وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف کو کیموتھراپی کیلئے 8 سے 9 گھنٹے ہسپتال میں رہنا پڑتا ہے، وکیل سلمان صفدر نے بتایاکہ پرویزمشرف باتھ روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی پر بھی اثر پڑا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close