ایرانپاکستانگلگت بلتستان

قم میں دوسرا بلتستانی ثقافتی فیسٹیول کا آغاز


اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرقم المقدس میں بلتستانی ثقافت کے حوالے سےدوسرا فیسٹیول آج جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی اور دیگر عہداروں کی موجودگی میں افتتاح ہوا۔
اسلام نیوز کے مطابق، ایران کے مقدس شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ امور فرزندان کی طرف سے “نتی کھڑیم نتی ہرتخنہ” کے عنوان سے دوسرا ثقافتی فیسٹیول آج جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی اور دیگر عہداروں کی موجودگی میں افتتاح ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے دینی طلباء کی تنظیم ”جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان” شعبہ امور فرزندان کے زیر اہتمام گلگت بلتستان پاکستان خاص کر بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے دوسرا عظیم ثقافتی فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بینات فیسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی مناظر اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔
فیسٹیول میں بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے اور فیسٹیول میں ملک کے مختلف علاقوں کی تہذیب و تمدن سے منسلک فن پارے، کپڑے اور جیولری وغیرہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ قدرتی ماحول اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، کھیلوں اور مختلف مقابلوں کی صورت میں تربیتی امور اور اسلامی اقدار کی اہمیت کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فیسٹیول کا مقصد ایران میں بلتستانی ثقافت کا تعارف اور بالخصوص بلتستانی بچوں کو بلتستان کی اسلامی ثقافت سے روشناس اور بلتی زبان میں مشاعرہ، بلتستان میں منعقد ہونے والی مجالس و محافل کے انعقاد کے روایتی انداز کے علاوہ مخلتف سیرگاہوں، آثار قدیمہ، روایتی ملبوسات، کھانے، قصیدہ خوانی و شعر خوانی و حملہ خوانی کے روایتی انداز سے روشناس کرانا ہے۔
فیسٹیول 25 مارچ تک حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں جاری رہے گا۔
یاد رہے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی قم ایران میں یہ دوسرا ثقافتی فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے اور اس سال بینات فیسٹیول میں مقابلہ بیت بازی، قرآنی مقابلہ، مقابلہ حفظ قرآن اور پایگاه فرهنگی پاکستان ایرانی ترین همسایه اور دیگر اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close