تازہ ترین خبریں

شامی فوجی دستے آج عفرین پہنچ جائیں گے

شامی حکومت اور کُرد ملیشیا کے درمیان ایک معاہدے طے پا گیا ہے جس کے تحت یہ دونوں مل کر کُردوں کے کنٹرول والے شام کے شمالی علاقے عفرین میں ترک فوجی آپریشن کے خلاف مشترکہ طور پر دفاع کریں گے۔

روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی حکومت اور ڈیموکریٹک فورسز نے ترک فوج کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج شامی فوج اور ڈیموکریٹک فورسز کے تازہ دم دستے عفرین روانہ کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے پر فوری طور پر عملدرآمد کا فیصلہ ہوا ہے اور شامی حکومتی فورسز کے حامی جنگجوآئندہ ’’چند گھنٹوں‘‘ میں عفرین پہنچ جائیں گے۔

کُرد خبررساں ادارہ «رووداو» کا کہنا ہے کہ آج منگل کو شامی فوج کے تازہ دم دستے عفرین شہر پہنچ جائیں گے اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے ۲۰۱۲ میں کرد علاقوں سے عقب نشینی کیا تھا۔ اور ۲۰۱۶ کردش جنگجوؤں نے شام کے شمالی حصے میں اپنے کنٹرول والے علاقوں میں ایک وفاقی نظام لانے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا تاہم دمشق حکومت نے ایسے کسی نظام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ 20 جنوری سے ترکی کی طرف سے شام کے شمالی علاقے عفرین میں کُرد جنگجوؤں کے خلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے بعد سے دمشق حکومت اور کُردوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close