تازہ ترین خبریں

نائجیریا، شیعہ عوام کو فائرنگ کرکے شہید کرنے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوس ناک ہے

رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نائجیریا فوج کا شیعہ رہنما شیخ زکزاکی پر آمرانہ و ظالمانہ تشدد کرکے انتہائی زخمی حالت میں بلاجواز گرفتار کرنے اور سینکڑوں شیعہ عوام کے قتل عام پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا میں انسانیت کے بے رحمانہ قتل و آمرانہ تشدد پر بین الاقوامی اداروں، یو این او، او آئی سی سمیت تمام عالمی طاقتوں کی خاموشی کو افسو س ناک ہے۔ بین الاقوامی ادارے فی الفور شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کو نائجیریا فوج سے رہا کرانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نائجیریا فوج کی جانب سے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے اور مسمار کرنے سمیت سینکڑوں لوگوں کو شہید کرکے انکی لاشیں ٹرکوں میں ڈال کر جائے وقوعہ سے کہیں اور منتقل کر دینا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سے کہا ہے کہ نائجیریا میں فوج کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل و غارت و تشدد کو رکوانے سمیت شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے کیلئے وہ اپنا مثبت سفارتی کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ سقوط ڈھاکہ پاکستان کی قومی تاریخ کا المیہ ہے لیکن یہ ستم ظریفی ہے کہ اب تک اس کے حقائق منظر عام نہیں لائے جاسکے اور نہ ہی اس کے ذمہ داروں کو کڑی سزاؤں سے دوچار کیا گیا۔ اس وقت بھی وطن عزیز تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور تمام محب وطن حلقوں کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ حالات میں 1971 کی غلطیوں کو دہرانے سے سختی سے اجتناب کیا جائے اور باہم متحدہوکر پاکستان دشمن قوتوں کا داخلی اور خارجی محاذ پر مقابلہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close