تازہ ترین خبریںپاکستان

تہران: پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ آفس کی مشین خراب، ہزاروں شہری سرگرداں


تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ آفس کی مشین کافی عرصے سے خراب ہے جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اسلام نیوز نے تسنیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ، اسلامی جمہوریہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے تہران میں پاسپورٹ آفس کی مشین خراب ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشہد مقدس یا زہدان جانے کا کہا جارہا ہے۔
تسنیم نیوز کے نامہ نگار نے پاکستانی سفارتکار سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ کافی عرصے سے مشین خراب ہے جس کی وجہ سے تہران، قم اور دیگر شہروں میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس پر ہمیں افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشین نہایت حساس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاص کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے وہ ذّمہ دار کمپنی کے علاوہ کوئی دوسرا شخص درست نہیں کرسکتا ہے، سفارتخانے کی جانب سے کئی بار وزارت خارجہ کو رپورٹ بھیجی گئی ہے امید ہے جلد پاکستان سے کمپنی کے ماہرین تہران آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دقیق وقت کا تعین نہیں کرسکتے ان شاءاللہ جلد مسئلہ حل ہوجائےگا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے علاوہ اس ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس اور زاہدان میں بھی پاکستانی قوںصلیٹ کے دفاتر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ قم اور تہران سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں پاکستانی شہری مقیم ہیں جنہیں پاسپورٹ کی تجدید کے لئے کئی ہزار کلومیٹر کا سفرکرکے مشہد یا زاہدان جانا پڑ رہا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close