تازہ ترین خبریںدنیا

کابل؛ پولیس چوکی کے قریب خودکش حملہ، درجنوں جاں بحق یا زخمی


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک پولیس چوکی پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 96زخمی ہو گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور96 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد تین مسلح افراد پولیس ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے اور اندھادھن فائرنگ کی۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان «وحیدالله مایار» کا کہنا ہے دھماکے اور فائرنگ میں 96 افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی افغان سکیورٹی فورسز جائے دھماکا پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close