ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مہدی ہنردوست


اسلام آباد میں اسلامی جموریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا کہناہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے سفارتخانے میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا۔
افطار کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی جاررہی ہے۔ یہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں، ہم گذشتہ چار دہائیوں سے پابندیوں اور دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ایران نے امریکا اور یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ بھی کرکے دیکھ لیا ہے، اب مزید امریکی حکام سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
امریکی حکام کے نزدیک کسی بھی معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں، جوہری معاہدے کو خود انہوں نے یک طرفہ طور پر ختم کردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ امریکی حکام سے مذاکرات زہر سے کم نہیں۔
مہدی ہنردوست نے واضح کرتے ہوئے کہا ایران کسی سے جنگ نہیں چاہتا تام ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ایرانی قوم دھمکیوں کے سامنے سرجھکانے والی نہیں ہے۔
ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے عزم ظاہرکیا ہے کہ امریکا کا کوئی بھی اقدام ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔
سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکا دھمکیاں دے کر خود افسوس کررہا ہے اسی لیے امریکی صدر کو کہنا پڑا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار بیانات بدلنے کی وجہ ہماری طاقت ور قوم ہے، جسے بہادری اور اتحاد پر فخر ہے، سیاسی نابالغ خام خیالی میں مبتلا ہیں کہ وہ ایران کے عظمت و وقار کو کچل سکیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close