تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی دہشت گردی جاری مزید 2 کشمیری مسلمان شہید


سری نگر: ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کی آڑمیں مزید 2 کشمیریوں کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑمیں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔
شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی سینیئرپولیس افسر کا دعوی ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
شہادت کے بعد ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ میں بھی قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close