تازہ ترین خبریںفارسی مقالات

انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

 

صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  صوبہ پنجاب کے صنعتی شہرفیصل آباد کے علاقے میانوالی میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی، اس دوران غیر قانونی طور پر ترکی اور یونان جانے کی کوشش پر 19 افراد گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو بس میں کوئٹہ لے جاکر ایرانی بارڈر عبور کرایا جانا تھا، تاہم اس سے قبل ہی اہم کارروائی میں گرفتاریاں عمل میں آئیں، اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔

اس سے قبل رواں سال 18 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مئی 2016 میں لاہور میں پولیس نے انسانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انسانی اسمگلنگ کا کارروبار کرنے والے  سادہ لوح شہریوں کو ترکی اور یونان سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں نوکری دینے کے جھوٹے وعدے کرکے لاکھوں روپیہ لے کر ایران کے راستے ترکی پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان شہریوں میں سے اکثریت ایرانی یا ترک سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوتی ہے، جنہیں ڈی پورٹ کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close