تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

صدر ٹرمپ نے افغانستان کے متعلق پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے افغانستان پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں اور مذاکرات ہی واحد حل ہے، مکالمے کی بات کرنے پر عمران خان کو طالبان خان کہا جاتا تھا، اب امریکا اور صدر ٹرمپ نے بھی ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور افغان معاملے پر اپنی پالیسی میں نظر ثانی کی ہے، افغان حکومت نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، اب طالبان کو بھی ہتھیار چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، دوحہ اور ماسکو میں فریقوں کی نشستیں ہوئی ہیں، پاکستان کوشش کررہا ہے کہ یہ لوگ مل بیٹھیں اور ہم معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم سے خود بھارتی عوام، سیاسی قوتیں اور دانشور بددل ہوچکے ہیں اور ریاستی پالیسی کو ناکام قرار دے رہے ہیں، میں نے 5 فروری کو لندن میں کانفرنس کرنے اور اقوام متحدہ و برطانوی پارلیمانی گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کو اجاگر کرنے کی تجویز دی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی علم نہیں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تبدیلی کے حوالے سے شیخ رشید کی وضاحت بھی آ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کے مہنگا ہونے میں کئی عوامل کار فرما ہیں، سارا بگاڑ تین مہینوں میں نہیں ہوا، مالی خسارہ بڑھ چکا تھا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے، اسد عمر مشکل صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close