تازہ ترین خبریںپاکستان

متحدہ مجلس عمل کا 13مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

متحدہ مجلس عمل نے 13مئی کومینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کر تے ہوئے پورے ملک سے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔

اسلام نیوز کے مطابق متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس اسلام آباد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہواجس میں ایم ایم اے نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز لاہور سے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ عام ہوگا، جبکہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے حکومتوں سے علیحدگی سمیت آئندہ کا لائحہ عمل 2 مئی کے ورکرز کنونشن میں کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، انہوں نے کہا کہ چینلجز سے نمٹنے کے لئے امہ میں بیداری پیدا کریں گے۔

فضل الرحمان نے بتایا کہ مینار پاکستان پر ملک گیر جلسے کے انعقاد کے بعد 9 مئی کو ملتان اور 12 مئی مستونگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری امت مسلمہ اور کشمیریوں کی آوازبنیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close