تازہ ترین خبریںدنیا

طالبان کے حملےمیں افغان فورسزکے 7 اہلکار ہلاک


افغانستان میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں افغان فورسزکے 7 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کئی حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

اس حملے میں 7 افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے 16 جنگجو مارے گئے اور 11 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close