تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے3 نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیری 73 روز سے گھروں میں محصور ہیں اور مسلم امہ سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close