تازہ ترین خبریں

ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

 

دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے باعث ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دنیا بھرمیں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور مختلف ممالک میں اس کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے اب وہ مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھی اس معاملے پر حکومتی و عوامی سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا جس کے لیے وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اسی ضمن میں پاکستان بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج جاری ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close