تازہ ترین خبریںپاکستان

رہنماپی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت پرنامعلوم افراد کا حملہ

 رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت اور ان کے ساتھیوں پر مشتعل افراد کاحملہ، عامر لیاقت مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامرلیاقت اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی پہنچے۔

عوام سے گفتگو کے دوران کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور عامر لیاقت کے ساتھیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے بعد وہ واقعے کی ایف آئی آردرج کرانے پی آئی بی تھانے پہنچ گئے۔

حملے میں سابق وفاقی وزیر زوہیر اکرم ندیم کے بیٹے زبیراکرم معمولی زخمی ہوئے ہیں، اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت پر باقاعدہ کوئی حملہ نہیں ہوا، البتہ ہاتھا پائی میں عامر لیاقت کے ساتھ موجود شخص معمولی زخمی ہوا ۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close