تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان کے صوبہ ”تخار” پر طالبان کے شدید حملے

شمال مشرقی افغانستان کے صوبہ تخار پر طالبان نے حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ تخار کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں افغانستان اور تاجکستان کے مشترکہ کمیشن کے ۲ اہلکار ہلاک اور ۵ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان «سنت‌الله تیموری»  نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات طالبان کے مسلح افراد نے دشت قلعہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے افغان فوج کی متعدد بکتر بند گاڑیوں کو آگ لگادی ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔

دوسری طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں دسیوں افغان فورسز کے اہلکار ہلاک اور ۶ گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ ”تخار”میں چک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

طالبان حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شدید زخمی اور متعدد دیگر لاپتہ ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close