تازہ ترین خبریںدنیا

غزہ میں صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید ۲ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

صیہونی غاصب فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی مسلمان شہید اور 310 زخمی ہوگئے

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز صہیونی غاصب فوج نے ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سالہ فلسطینی مصعب أیمن عصفور اور 24 سالہ محمد فوزی الحمایدة  شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 43ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو تیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کررہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close