تازہ ترین خبریںپاکستان

امریکہ اور اتحادی ممالک داعش کو افغانستان منتقل کر رہےہیں، علامہ راجہ ناصر

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک داعش کو افغانستان منتقل کر رہےہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کا کہنا ہے کہ ملک کو داعش سے شدید سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک داعش کو افغانستان منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات پر داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں تشویش ناک ہیں اس وقت نگران حکومت جس کی صوبائی و مرکزی کابینہ ہی مکمل نہیں ہوسکی اور ان کی توجہ کا مرکز انتخابات ہیں،ایسے میں یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ہمیں تحفظا ت ہیں۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یوم علی علیہ السلام پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 23رمضان المبارک کوفلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایاجائے گا ۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close