تازہ ترین خبریں

ہیروشیما میں جو دیکھا کبھی نہ بھولوں گا، جان کیری

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یہ کلمات ہیروشیما میں ایٹمی حملے کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہے۔ انھوں نے کہا کہ جو کچھ ہیروشیما میں دیکھا ہے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ یہ باور کراتا ہے کہ جنگ کے دوران فیصلے کتنے پیچیدگی اختیار کر جاتے ہیں اور جنگ شہریوں، آبادیوں، ملکوں اور دنیا پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔
واضح رہے ہیروشیما پر امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران 1945 میں ایٹم بم گرایا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ جان کیری پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں جنھوں نے ہیروشیما پر ایٹم بم کے حملے کی یادگار کا دورہ کیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close