تازہ ترین خبریں

پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے پر بھارت ناراض

13 فروری 2016

جمعے کو جاری نوٹیفیکیشن میں امریکہ نے پاکستان کے ہاتھوں آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کی منظوری دے دی ہے
بھارت نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے امریکہ کے فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا: ’ہم پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کیے جانے کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے مایوس ہوئے ہیں۔‘
انھوں نے کہا ’بھارت امریکہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔‘
سوروپ نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ خود اپنی کہانی بیان کرتا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی اور پی ٹی آئی کے مطابق بھارت نے دہلی میں تعینات امریکی سفیر کو بلا کر پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اپنی ناراضی ظاہر کی ہے۔
بھارت کی وزراتِ خارجہ نے نئی دہلی میں تعینات امریکی سفیر طلب کر کے ان سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
واشنگٹن نے اسلام آباد کو آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ طیارے جوہری اسلے لے جانے کے اہل ہیں۔

ٹوئٹر پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان
ابھی اس فروخت کو کانگریس میں منظوری دی جانی ہے لیکن امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے اس کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو امریکہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اس کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں جاری آپریشن سےشدت پسندوں کو نقصان پہنچا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے جمعرات کو کہا تھا کہ پاکستان میں ’دہشت گردوں کے خلاف آپریشن امریکہ اور پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔‘
ترجمان کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کو جمعرات کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
پینٹا گان کے مطابق پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اس حوالے سے 69 کروڑ، 90 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ معاہدے سے پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ نے جمعےکو پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ جنگی طیارے لوکہیڈ مارٹن کور نے تیار کیے ہیں اور ان میں ریڈار سمیت دوسرے سازوسامان بھی شامل ہیں۔
پینٹاگان کی دفا‏عی سکیورٹی تعاون ایجنسی جو اسلحے کی فروخت کا نگراں ارادہ ہے نے امریکی قانون سازوں کو مجوزہ فروخت کے بارے میں اپنی رضامندی دے دی ہے۔
ادارے نے کہا کہ ایف 16 طیارے سے پاکستانی فضائیہ کو ہر طرح کے موسم، ماحول اور رات میں بھی پرواز کرنے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ اس سے پاکستان کی اپنی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سے پاکستان میں بغاوت اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تقویت ملے گي۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close