تازہ ترین خبریں

2016 داعش کی نابودی اور رسوائی کا سال

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ہفتے کو عراقی پولیس کی تشکیل کو چورانوے سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہم اس سال دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دے دیں گے – انہوں نے کہا کہ اس وقت داعش کے پاس صرف ایک بڑا شہر موصل ہی بچا ہے جسے ہم جلد ہی آزاد کرالیں گے – انہوں نے کہا کہ عراق آج پورے خطے کو اس دہشت گردی سے محفوظ کئے ہوئے ہے جو سب کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ اگر آج عراق نہ ہوتا تو دہشت گردی خلیج فارس کے انتہائی دور دراز علاقے تک پہنچ جاتی – عراقی وزیراعظم نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان کشیدگی کسی کے بھی نفع میں نہیں ہے اور عراق کسی بھی ملک سے جنگ میں نہیں الجھنا چاہتا – عراقی وزیراعظم نے سعودی حکومت کے ہاتھوں ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر نمر کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو اس بات کا حق ہے کہ وہ اس ممتاز عالم دین کی مظلومانہ شہادت پر احتجاج کرے – انہوں نے ایک بار پھر عراق سے ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے ترک فوجیوں کو نکالنے کے تعلق سے پوری کوشش کریں گے- ان کا کہنا تھا کہ عراق کو کسی بھی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے- عراقی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بھی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمت و حوصلے کو برقرار رکھنا، باہمی اتحاد اور عراقی فوج کی مدد کے لئے مختلف سیاسی گروہوں کی کوششوں کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروی ہے – اس ملاقات میں مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور آزاد شدہ علاقوں میں وہاں کے مکینوں اور شہریوں کی دوبارہ واپسی کے عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا –

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close