تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان پر حملے کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، پاک فوج


پاک فوج  کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آرکے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بتایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے صحافیوں کوبھارتی فورسزکی سیزفائرکی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری رہائش پذیرہیں جنہیں جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے، ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، ہماری فورسزصرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، امن کے خواہشمند ہیں مگرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close