تازہ ترین خبریںدنیا

مشرقی افغانستان میں پولیس اسٹیشن پرخودکش حملہ، متعدد اہلکار جاں بحق

مشرقی افغانستان کے صوبے وردک میں پولیس چک پوسٹ پر خودکش دھماکہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے صوبے وردک میں پولیس چک پوسٹ پر خودکش دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام نے صوبہ وردک کے پولیس چک پوسٹ پر خودکش حملے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے حملے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ وردک کے پولیس کمانڈر کے ترجمان «حکمت الله درانی» کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں ۵ اہلکار جاں بحق اور ۱۲ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حکمت الله درانی نے کہا بارود سے بھری گاڑی سے پولیس چک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close