تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 62 ویں دن بھی کرفیو برقرار، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غائب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن جاری ہے، کرفیو 62ویں دن بھی نافذ ہے جس کے دوران کاروبارِ زندگی اور مواصلاتی نظام معطل ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، جبکہ انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں کم عمر بچوں کی جبری حراست، نئی دہلی مخالف احتجاج، مظاہرین پر بدترین تشدد، کاروبار کی بندش، مواصلات کی معطلی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کو مفلوج ہوئے 2 ماہ گزر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض فوج نے شہریوں کو مسلسل نویں جمعے کو بھی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔
سرینگر، بڈگام، گاندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہ مولا اور کپواڑہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سخت سیکیورٹی کے باوجود احتجاج کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close