تازہ ترین خبریںپاکستان

سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع


بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

فاضل جج نے کیس کی مختصر سماعت کی جس کے بعد سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ضمانت پر ہیں جو آخری مرتبہ 25 ستمبر کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بھی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close