تازہ ترین خبریںدنیا

حشد الشعبی نے ”اربعین مارچ” پر حملے کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا


عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے اربعین مارچ پرحملے کا خطرناک منصوبہ تیار کیا تھا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالہ میں داعشی دہشت گرد زائرین اربعین حسینی پر حملے کا خطرناک منصوبہ تیار کرچکے تھے۔
السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے خفیہ اطلاع پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے بڑی مقدار میں خطرناک قسم کا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
حشد الشعبی کا کہناہے کہ صوبہ دیالہ کے علاقے ”یوسف” اور ” حمرین” میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں اسلحے کے کئی گودام دریافت ہوئے۔
داعشی دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر میزائل اور راکٹ لانچرز کے علاوہ دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کررکھا تھا۔ حشد الشعبی کے ترجمان نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد یہ اسلحہ زائرین اربعین حسینی کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرچکے تھے۔
دوسری طرف عراقی فوج کا کہنا دیالہ ہی میں داعش کا ایک ڈرون طیارہ بھی پکڑا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل حشد الشعبی کے مراکزپر ڈرون حملے کئے گئے تھے، عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حشد الشعبی پر ہونے والے حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close