تازہ ترین خبریںدنیا

حشد الشعبی نے دیالہ میں ایک اور ڈرون مارگرایا

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے صوبہ دیالہ میں ایک اور ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی نے صوبہ دیالہ میں ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو نشانہ بنا کرتباہ کردیا ہے۔ حشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون عوامی رضا کار فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے شامی سرحد کے قریب حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 27 اگست کو صوبہ نینوا میں الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔
کچھ عرصہ قبل نامعلوم ڈرون طیاروں نے الحشد الشعبی کے مرکز پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی اور ایک کو شہید کردیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close