تازہ ترین خبریںپاکستان

واپڈا کا ڈیمز کے لیے 98 ارب روپے دینے کا اعلان


واپڈا نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنے وسائل سے  98 ارب روپے مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واپڈا ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019ء کے اوائل میں متوقع ہے جب کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2019ء کے وسط میں شروع ہوگی، دیا مر بھاشا ڈیم تقریباً 9 سال میں جب کہ مہمند ڈیم تقریباً 6 سال میں مکمل ہوگا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق واپڈا نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز کی فراہمی کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، بھاشا ڈیم پر تقریباً 1500 ارب روپے لاگت آئے گی جب کہ مہمند ڈیم پر لاگت کا تخمینہ 309 ارب روپے ہے، ڈیمز کے لیے واپڈا نے خود اپنے وسائل سے 98 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کے لیے ایک خصوصی فنانشل پلان ترتیب دیا گیا ہے، منصوبے کو دو حصوں میں تعمیر کیا جائے گا، ڈیم کی لاگت میں تقریباً 300 ارب روپے دوران تعمیر سود کی ادائیگی کے لیے درکار ہیں،  ڈیم کے لیے 474 ارب روپے جبکہ پاور ہاؤس کے لیے تقریباً 751 ارب روپے درکار ہیں۔

واپڈا پاور ہاؤس کے لیے فنڈزکا بندوبست سپلائر کریڈٹ، واپڈا ایکویٹی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ذریعے کرے گا اور حکومت سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 30 ارب سے 35 ارب روپے ہر سال درکار ہوں گے جب کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے باقی رقم کمرشل قرض کی صورت میں حاصل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کے لیے فنڈز کا انتظام وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام، واپڈا ایکویٹی، مقامی اور غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض کی صورت میں کیا جائے گا اور یہ قرض واپڈا اپنے اثاثہ جات کے عوض لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے فنڈز کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں، واپڈا کے اثاثہ جات کی مالیت 40 ارب ڈالر سے زائد ہے، جب کہ واپڈا نے گزشتہ سال 32 ارب یونٹ بجلی سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کو فروخت کیے جس کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close