دنیا

امریکا عراقی امور میں مداخلت سے باز رہے،مقتدیٰ الصدر

معروف سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراق میں امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بغداد کے داخلی امور میں دخل اندازی سے باز رہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقتدیٰ الصدر کا کہناہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں کہ امریکی عراق کے داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔
انہوں نے ملک میں غیرملکی دخالتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی غاصب حکام ایک بار پھر بغداد کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراقی قوم اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے کسی کو عراق کے داخل مسائل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مقتدایٰ الصدر کا کہنا تھا کہ امریکی غاصب حکام نے عراق پر کرپٹ حکمران مسلط کردیا ہے۔ انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوچکا، مزید مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
امریکی مداخلتوں کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ ہوا تو ملک بھرمیں امریکا کے خلاف میلین مارچ کا آغاز کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب عراق کے داخلی امورمیں مداخلت کررہے ہیں اور کرائے کے اہلکاروں کے ذرئعے اس ملک میں فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close