تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبضوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری گزشتہ ماہ ۱۵ کشمیری شہید

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت جاری ہے، صرف فروری کے مہینے میں ۱۵ کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔

نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فروری کے مہینے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close