تازہ ترین خبریںپاکستان

فریال تالپور کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا


میگا منی لانڈرنگ کیس میں زیرِحراست پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسپتال سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، رات گئے نیب کی ٹیم فریال تالپور کو اپنے ساتھ لے گئی۔ منتقلی کے دوران فریال تالپور کا کہنا تھا کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے کہ ایک عورت کو رات 12 بجےجیل لے جایا جائے، نیب نے آج جو حرکت کی وہ مکمل طور پرغیرقانونی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں شرم آنی چاہیے ڈاکٹر مجھے اسپتال کیلیے ریفر کررہے ہیں اور نیب اہلکار اڈیالہ جیل لے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ فریال تالپور کو اسلام آباد میں ان کے اپنے گھر پر نیب نےحراست میں لیا تھا اور ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ جمعے فریال تالپور کو شوگر لیول ہائی ہونے پر اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے فریال تالپور کی جیل منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایمرجنسی تھی جو ایک خاتون کو عید کی رات 12 بجے جیل منتقل کیا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close